• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ بزنجو کی اسپیکر جان جمالی کو حلف اٹھانے پر مبارکباد

کوئٹہ(خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نومنتخب اسپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان میر جان محمد جمالی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی ہے۔ ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے نو منتخب سپیکر میر جان محمد جمالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ایوان کو مکمل غیر جانبداری اور جمہوری تقاضوں کے عین مطابق چلائیں گے وزیر اعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسپیکر کا عہدہ جن جمہوری روایات کا متقاضی ہے میر جان محمد جمالی ان روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ایوان کو منظم رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے انکی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین