• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام جنونیت اور ہجوم کے ہاتھوں قتل کی اجازت کسی صورت نہیں دیتا،احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اسلام سیالکوٹ واقعے کی طرح کی جنونیت اور ہجوم کے ہاتھوں غیرقانونی قتل کی اجازت کسی صورت نہیں دیتا۔

سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمان کے ٹوئٹ کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ مولانا صاحب سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیر مشروط مذمت ہونی چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ علماء کرام سے قوم توقع رکھتی ہے کہ وہ قوم کی اس معاملہ میں رہنمائی فرمائیں گے۔

اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست اگر توہین رسالت اور توہین ختم نبوت کے ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی تو اس قسم کے واقعات تو ہوں گے۔

تازہ ترین