• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار محسن رضا خان عرف بنی کے بیٹے نے والد کی تدفین کی اجازت دیدی

گلوکار محسن رضا خان عرف بنی—فائل فوٹو
گلوکار محسن رضا خان عرف بنی—فائل فوٹو

مرحوم گلوکار محسن رضا خان عرف بنی کے دوست ڈاکٹر شفاقت کا کہنا ہے کہ محسن رضا خان کے بیٹے نے والد کی تدفین کی اجازت وائس نوٹ پر دے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محسن رضا کی نمازِ جنازہ کل بعد از نماز عصر ڈی ایچ اے فیز 4 میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ محسن رضا خان گزشتہ روز 74 سالہ کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کی موت کراچی میں ہوئی، وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

شفاقت علی کا کہنا تھا کہ مرحوم کو ان کی وصیت کے مطابق گزری کے قبرستان میں والد کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

مرحوم بنی نے 1980ء کی دہائی کے آخر اور 1990ء کی دہائی میں دیوانہ، آ بھی جا اور بھنگڑا از کنگ جیسے سپر ہٹ گانوں سے شہرت حاصل کی لیکن گانا ’دل میں تم، ہونٹوں پہ تم، آنکھوں میں جانِ جاں‘ ان کی پہچان بنا جس نے پاکستان کی پاپ موسیقی کی دنیا میں انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید