• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں سے متعلق ہم موقف دے چکے، آپ عوامی رائے لے لیں، اس میں حرج ہی کیا ہے: عطا تارڑ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ صوبوں سے متعلق ہم واضح موقف دے چکے، آپ عوامی رائے لے لیں، اس میں حرج ہی کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ توجہ عوامی خدمت پر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں سے متعلق ہم پہلے ہی بڑا واضح موقف دے چکے ہیں۔ آپ عوامی رائے لے لیں، عوامی رائے لینے میں حرج ہی کیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو ٹھیک، نہیں آتی تو نہ کریں۔ عوامی رائے کی بحث ملک بھر میں جاری ہے۔ جب اس بحث کا وقت ہوگا تو پارلیمنٹ میں آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں اپنے دفاتر کھول رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید