• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلائنگ کمیونٹی ہمارے بیٹے کو تلاش کریں، پائلٹ کے والد

پشاور(وقائع نگار)حکومت، افواج پاکستان اور فلائنگ کمیونٹی ہمارے بیٹے کو تلاش کریں سندھ اور بلوچستان کے سنگ میں علاقے میں لاپتہ انسٹرکٹر پائلٹ قاضی اجمل کے والد قاضی سجاد نے قاضی طفیل اور ارباب فاروق جان کے ساتھ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت فوجی افسران اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بیٹے پائلٹ قاضی اجمل کو ڈھونڈنے کے لئے کراچی کے ضلع ملیر کنڈ کے علاقے ہنگول نیشنل پارک کے قریب پہاڑی سلسلے اور میدانی علاقے میں سرچ آپریشن کیا جائے لاپتا قاضی اجمل اپنے جیروکوپٹر کے ساتھ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگمی علاقے میں ہی لاپتہ ہوئے ہیں اور ان علاقوں میں ریسکیو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو آپریشن کی اشد ضرورت ہے تاکہ ان کی بخیریت گھر واپسی یقینی ہوسکے انہوں نے پوری قوم سے دعاؤں کی درخواست کی ہے اور کسی کو بھی قاضی اجمل کے بارے میں معلومات ہوں تو درج ذیل نمبر پر اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔۔03234111111,03219002488,03419228056
تازہ ترین