• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش 110 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایلین ایش نے 1937 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 1949 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔

انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) خواتین کرکٹ کی مینجنگ ڈائریکٹر اور انگلینڈ کی سابق کپتان کلیئر کونر نے کہا ہےکہ انہیں ایلین ایش کے انتقال پر بہت افسوس ہے، وہ خواتین کرکٹ کی بانیوں میں سے تھیں۔

خیال رہے کہ ایلین ایش نے ٹیسٹ کیرئیر میں 7 میچز کھیلے ، جس میں انہوں نے 23 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین