• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) محمود آباد پولیس نے اختر کالونی میں تیزاب گردی کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق محمود آباد پولیس نے تیزاب گردی میں ملوث ملزم شہزاد عرفشیزی کو گرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری ابراہیم حیدری سے عمل میں آئی،ملزم نے3روز قبل اختر کالونی میں 27سالہ ثناءعرف سونیا پر تیزاب پھینک کرجھلسا دیا تھا،جبکہ تیزاب گردی سے ملزم کی والدہ شازیہ زوجہ الف خان بھی متاثرہوئی تھی،واضح ہے کہ زخمی ثنا ءواقعے والے روز اپنے ماموں کی بیٹی شازیہ کے گھر اختر کالونی گلی نمبر3گئی ہوئی تھی ، گرفتارملزم نے ثناءعرف سونیا پر شادی سے انکار کرنے پر تیزاب پھینکا تھا،پولیس کے مطابق زخمی ثناءطلاق یافتہ ہے اسکو یاسر نامی شخص نے طلاق دیدی تھی اس کے بعد سے ملزم شہزاد ثناءسے شادی کرنا چاہتا تھا،یادرہے کہ مذکورہ واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد شکیل احمد کی مدعیت میں محمود آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا، اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے،جبکہ متاثرہ لڑکی کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جاتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید