• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہجوم کے سامنے کھڑے ہونے پر ملک عدنان کو تمغہ شجاعت ملے گا‘ وزیراعظم

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک عدنان کی بہادری اور اخلاقی جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر پریانتھا کو جنونی ہجوم سے بچانے کی کوشش کی۔اتوار کو اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ پوری قوم کی جانب سے ملک عدنان کی بہادری اور اخلاقی جرأت کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے سیالکوٹ میں اپنی جان خطرہ میں ڈالتے ہوئے پریانتھا دیاوادنا کو پناہ دینے اور خود کو ڈھال بنا کر انہیں جنونی جتھے سے بچانے کی پوری کوشش کی۔ ہم انہیں تمغہ شجاعت سے نوازیں گے۔

تازہ ترین