• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردی آتے ہی گیس پریشر دم توڑ گیا‘ جمعیت ن

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی نے کہاہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی محی الدین آغاقلعہ پائندخان وگردونواح سمیت موسیٰ کالونی شابوپشتون آبادپشتون باغ ودیگرعلاقوں میںگیس پریشر دم توڑ گیا۔ چولہےٹھنڈے اورعوام پریشانیوں میں مبتلاہوئے۔بچوں اور معمر افراد تکالیف میں جبکہ خواتین کو کھاناپکانے سمیت امور خانہ کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ محی الدین آغاقلعہ پائندخان روڈموسیٰ خلجی کالونی سریاب ، مشرقی بائی پاس، پشتون آباد میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے عوام مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بھی اپنے وعدوں کو نہیں نبھایا ،ستمبر میں پائپ لائن بچھانے کا وعدہ کیا تھا مگر افسوس گیس پریشر کے مسئلے پر حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے چپ سادھ لی ۔انہوں نے کہا کہ گیس پریشر میں کمی اور سردی کی شدت میں اضافے کے باعث ہم واپس پرانے دور کی طرف لوٹ رہے ہیں۔
تازہ ترین