• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل گئیں‘ارباب زرک خان

پشاور (جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے میئر پشاور ارباب زرک خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکیں گے پی ٹی آئی نے غریب عوام کو بد ترین مہنگائی،بے روز گاری اور کرپشن کے تحفے دئیے تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کیا اب بلدیاتی انتخابات میں عوام ان سے ایسابدلہ لیں گے جو ساری عمر یاد رکھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہکال‘ حیات آباد اور شہر کے مختلف علاقوںمیں الیکشن کمپین کے دوران عوام سے بات چیت کرتے کیا‘ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل گئیں حکمران اپنی نا اہلی،ناکامی اور نالائقی چھپانے کے لئے پچھلی حکومتوں پر ملبہ ڈال رہی ہیں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ‘ حکمرانوں نے ملک کو شدید بحران اور مشکلات سے دوچار کر دیا ‘ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ‘ اب حکومت عوام کے غیض و غضب کے سامنے نہیں ٹھہر سکیں گے عوام آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا جنازہ نکا لیں گے۔
تازہ ترین