• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بار کونسل کے ملازم کا قتل، عدالت کو ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کردیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سیکریٹری سندھ بار کونسل عرفان مہر کے قتل کے حوالے سے اب تک کی تحقیقات سے آگاہ کردیا، پیر کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے سیکریٹری سندھ بار کونسل عرفان مہر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی،سماعت کے موقع پر عدالت کو ایڈیشنل آئی جی پی کراچی اور تفتیشی ٹیم کی جانب سے آگاہ کیا گیا، بعد ازاں تفتیشی ٹیم کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عرفان مہر کے قتل کا مقصد فی الوقت نہیں بتا سکتے، تفتیش انتہائی حساس ہے اس لیے شیئر نہیں کر سکتے جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پولیس کی تفتیش سے 100 فیصد مطمئن ہیں۔

تازہ ترین