• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے، 3 ڈاکو ہلاک، زخمی سمیت 6 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے،3ڈاکو ہلاک، زخمی سمیت 6ملزمان گرفتار ، اسلحہ ،موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز بر آمد کر لیے گئے، تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر الیون جی منگل بازار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں لوٹ مار کرنے والے 2ڈاکو ہلاک اور 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے ہلاک ہو نے ڈاکوئوں کی لاشیں اور ز خمیوں کو عباسی اسپتال منتقل کر دیا،علاوہ ازیں سپر ہائی وے چاند بنگلوزکے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زخمی سمیت 4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان میں 27 سالہ محمد اکرم ، 18 سالہ محمد سرفراز،محمد اقبال اور محمد سلیم سامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے 3پستول ،2 موٹر سائیکلیں اور مو بائل فونزبر آمد ہوئے ہیں ، دریں اثنا اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ،ساتھی فرار ہوگیا ،پولیس کے مطابق ہلاک ہو نے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی ، ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمدکیا گیا ہے۔

تازہ ترین