• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ نے بلدیاتی ترمیمی بل اعتراضات لگاکر واپس کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے بلدیاتی ترمیمی بل کو اعتراضات لگا کر واپس کر دیا۔ گورنرسندھ نے بلدیاتی ترمیمی بل پر اعتراضات اٹھائے ہیں کہ ڈی ایم سیز کےخاتمے سے کوآرڈی نیشن کا مسئلہ پیدا ہو گا ور دیہی علاقےشہری علاقوں کا حصہ نہیں ہوسکتے۔

گورنر نے اعتراض لگایا کہ نیا بلدیاتی ترمیمی بل آئین سے متصادم ہے کراچی کے تاجروں نے بھی بل کی حمایت نہیں کی۔ میڈیا رپورٹس نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ گورنر سندھ نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت اور تحفظات سننے کے بعد بل پر اعتراضات اٹھائے۔

ذرائع گورنرسندھ کے مطابق آج بل پر دستخط کرنے کی آخری تاریخ تھی اسی لیے اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا گیا ہے ترمیمی بلدیاتی آرڈیننس میں کئی چیزیں ایسی ہی جنھیں دوبارہ دیکھنے اور صحیح کرنے کی ضرورت ہے

مئیر کا انتخاب خفیہ بیلٹنگ سے کرپشن اور ہارس ٹریڈنگ کا نیا سسٹم شروع ہو جائے گا جو غلط ہے۔

تازہ ترین