• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحالی مرکز متی تل میں نشے کے عادی افرادکیلئے کرکٹ میچ کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سینٹر متی تل روڈ سوشل ویلفیئر کمپلیکس ملتان میں نشے کے عادی افراد/مریضوں کے لیے رنگارنگ سپورٹس گالا میں کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں نشے کے عادی افراد/ مریضوں نے حصہ لیا اور دوستانہ میچ کھیلا ۔ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی اور نشے کے عادی مریضوں کے ساتھ میچ کھیلا ۔ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مزمل یار نے کہا کہ ایک اچھی اور خوشگوار زندگی کے لیے صحت مند جسم کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ مستقبل میں بھی اس طرح کے سپورٹس گالا کراتے رہیں گے۔
تازہ ترین