بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے کزن آدر جین اور الیکھا ایڈوانی کی شادی کی ایک تقریب روکا کی نئی تصاویر سامنے آ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تقریب گزشتہ ہفتے منعقد ہوئی تھی جس میں کپور خاندان کے افراد نے بھی خوب سج سنور کر شرکت کی تھی۔
تقریب میں کرینہ کپور کے شوہر سیف علی خان بھی موجود تھے۔
اس سے قبل روکا کی تقریب سے کرینہ کپور کی تصاویر سامنے آئی تھیں جس کے لیے انہوں نے ساڑھی کا انتخاب کیا تھا جس کی قیمت تقریباً 1 لاکھ بھارتی روپے بتائی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ستمبر میں آدر جین نے الیکھا ایڈوانی سے منگنی کرنے کا اعلان کیا تھا۔