• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر کانسٹیبل کے سر میں گولی مار دی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 55 سالہ پولیس کانسٹیبل کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جڑانوالہ کے چک 353 گ ب کوٹ کبیر میں گزشتہ رات 3 نامعلوم افراد پولیس کانسٹیبل ناظر حسین کے گھر آئے اور اسے سر میں گولی مار کر فرار ہو گئے۔

گولی لگنے سے ناظر حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی اور نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر عابد نے سی پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور حکم دیا ہے کہ ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں۔

قومی خبریں سے مزید