• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن بچے کے ساتھ زیادتی کے مجرم کو دس قید کی سزا

کو ئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ئٹہ محمد دائود خان نا صر نے کمسن بچے کے ساتھ بد فعلی کے مقدمہ میں نا مزد ملزم کو جرم ثابت ہو نے پر 10سال قید اور 2لاکھ روپے جر ما نہ کی سزا کا حکم سنایا ۔استغاثہ کے مطابق ملزم حسنین عباس نے کو ئٹہ کے پو لیس تھا نہ سول لا ئن کے حدود میں 8سالہ بچے کیساتھ 24جون 2021ء کوبد فعلی کا ارتکا ب کیا تھا جس پر پولیس نے ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار اور مقدمہ کا چالان عدالت ہذامیں پیش کیا تھا گزشتہ روز عدالت کے جج نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے مقدمہ میں نا مز د ملزم حسنین عباس کو8سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کا جرم ثابت ہو نے پر 10سال قید با مشقت اور 2لا کھ روپے جر مانہ کی سزا سنا ئی، عدم ادائیگی جر مانہ کی صورت میں ملزم کو مزیدایک سال قید بھگتنا ہو گی ۔سزا سنا ئے جا نے کے بعد ملزم کو جیل منتقل کر دیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید