• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں موجود T20 اسکواڈ کے پلیئر آج ببل میں رپورٹ کرینگے

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے پاکستان میں موجود ارکان آج شام کراچی میں بائیو سیکور ببل میں رپورٹ کریں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کو شیڈولڈ ہے۔

پاکستان میں موجود قومی اسکواڈ کے اراکین آج شام کراچی کے ہوٹل میں رپورٹ کریں گے۔

ہوٹل پہنچنے پر اسکواڈ کے ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہو گی اور اس کے بعد وہ آئسولیشن میں داخل ہوں گے ۔

کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بنگلا دیش سے کراچی پہنچیں گے ، قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ 10 دسمبر کو ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید