• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نورا فتحی پر بھی بھتہ خور سے خطیر مالیت کے تحائف وصول کرنےکا الزام

جیکولین فرنینڈس کے بعد نورا فتحی بھارتی فلم انڈسٹری کی دوسری اداکارہ ہیں، جن پر مبینہ طور پر بھتہ خور سے مہنگے تحائف وصول کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے چندر شیکھر کے خلاف داخل کردہ 7,000 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور نورا فتحی نے مبینہ بھتہ خور سےکروڑوں روپے مالیت کے تحائف وصول کیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ چندر شیکھر نے تفتیش کے دوران دعویٰ کیا کہ اس نے فتحی کو ایک لگژری کار اور فرنینڈیز کو 10 کروڑ روپے مالیت سےزائد کے تحائف دیے ہیں۔

جیکولین فرنینڈس کو دیے گئے تحائف میں مبینہ طور پر ایک گھوڑا، کئی فارسی بلیاں اور ہیروں سے جڑے زیورات کے سیٹ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس حوالے سے تفتیش کے لیے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا، تاہم کچھ دیر تفتیش کے بعد انہیں جانے دیا گیا۔

اداکارہ کو ممبئی ایئرپورٹ پر روک کر مختصر وقت کے لیے حراست میں رکھا گیا، بیرون ملک جانےسےاداکارہ کواس وقت روکا گیا تھا جب وہ اتوار کی شام بیرون ملک ہونے والے ایک شو میں شرکت کے لیے ملک سے باہر جانے کے لیے ایئر پورٹ پہنچی تھیں۔ 

تازہ ترین