• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ بھتہ خوری سرکلر، جیکولین کو ممبئی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

جیکولین فرنینڈس - فوٹو: فائل
جیکولین فرنینڈس - فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا، تاہم کچھ دیر تفتیش کے بعد انہیں جانے دیا گیا۔ 

اداکارہ کو بیرون ملک جانے سے روک لیا گیا تھا اس وقت ممبئی ایئرپورٹ پر روک کر مختصر وقت کے لیے حراست میں رکھا گیا جب وہ اتوار کی شام بیرون ملک ہونے والے ایک شو میں شرکت کے لیے ملک سے باہر جانے کے لیے ایئر پورٹ پہنچی تھیں۔ 

یہ حراست ایک سرکولر کی بنیاد پر کیا گیا جو جیکولین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دو سو کروڑ روپے کے بھتے کے حوالے سے جاری کیا ہے، اس فراڈ کیس میں سوکیش چندرا شیکھر بھی ملوث ہیں۔

کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد جیکولین کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین بیرون ملک روانگی کے لیے ایئر پورٹ کے تمام طریقہ کار مکمل کرکے جب فلائٹ پر سوار ہونے کو پہنچیں تو حکام نے انہیں روک لیا اور انہیں سرکولر سے آگاہ کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ اس کیس کے سلسلے میں جیکولین سے جلد ہی دہلی میں تفتیش بھی ہوگی۔

اس سے قبل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ دو مرتبہ ان سے بیان ریکارڈ کرواچکی ہے۔

تازہ ترین