• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: 5 افراد کی موت کی وجہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نکلا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

جرمنی میں قرنطینہ میں موجود ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی موت کی وجہ جعلی کورونا وائرس ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نکلا۔ 

جرمنی میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملنے کے معاملے کی تحقیقات کرنے والے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ خاندان کے سربراہ نے بیوی اور تین بچوں کو مار کر خودکشی کی تھی۔

پراسیکیوٹر کے مطابق خاندان کے سربراہ نے اپنی بیوی کا جعلی ویکسینیشن سرٹیفیکٹ بنوایا تھا جس کا علم اس کمپنی کے سربراہ کو ہوگیا تھا جہاں اس کی بیوی ملازمت کرتی تھی۔

پراسیکیوٹر کے مطابق جعلی سرٹیفیکٹ جرمن حکام کے علم میں آنے اور حکومت کی جانب سے بچوں کو تحویل میں لے لینے کے خوف سے گھر کے سربراہ نے انہیں مار دیا۔

گھر کے سربراہ نے ساری بات ایک تحریر میں لکھ کر رکھی تھی جو پولیس کو اس کے گھر سے ملی۔

واضح رہے کہ ہفتے کو برلن کے نزدیکی قصبے کے ایک گھر سے دو 40 سالہ افراد اور تین بچوں کی لاشیں ملی تھیں۔

تازہ ترین