• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: گھر سے قرنطینہ میں موجود 3 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد

فوٹو بشکریہ ڈی ڈبلیو
فوٹو بشکریہ ڈی ڈبلیو

جرمنی میں ایک گھر سے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پانچوں افراد گھر میں قرنطینہ میں تھے۔ 

پولیس کے مطابق ان 5 افراد کی لاشیں برلن کے نزدیک جنوبی قصبے کے گھر سے ملیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پانچوں افراد کو فائرنگ اور چاقو کے وار سے ہلاک کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے بالغ افراد کی عمریں 40 اور بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق پانچوں افراد کورونا وائرس کے باعث گھر پر قرنطینہ میں تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید