• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان نے کہا جیت کیلئے جانا ہے، سب جارحانہ انداز اپنائیں، ساجد خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈھاکا ٹیسٹ میں12اوورز کے اسپیل میں35 رنز دے کر چھ وکٹ اڑانے والے آف اسپنر ساجد خان کا کہنا ہے کہ پچ سے بہت مدد مل رہی تھی۔کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ صرف جیت کے لیے جانا ہے۔ چٹاگانگ کے میچ میں چار وکٹوں سے اعتماد ملا ہوا تھا، نعمان علی سینئر ہیں، وہ مشورے بھی دیتے ہیں۔اچھی پوزیشن میں ہیں، امید ہے میچ جیتیں گے۔ منگل کو میچ کے بعد انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ تین سو رنز بنائے، کپتان نے کہا تھا ہر کوئی جارحانہ انداز اپنائے۔ اٹیک کی وجہ سے بنگلہ دیش دبائو میں ہے۔ کوشش ہے کہ آخری دن تیرہ وکٹیں لے کر میچ جیتیں۔

اسپورٹس سے مزید