• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس قیمتوں میں اضافے کا یہ مناسب وقت نہیں، زبیر موتی والا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بزنس مین گروپ و سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے لہٰذا گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کو فوری طور پر رد کیا جائے جبکہ ایس ایس جی سی کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کرنے کے بجائے اپنے ریونیو میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے قابل عمل آئیڈیاز کے ساتھ آنا چاہیے۔

تازہ ترین