• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر میں نے دوبارہ شادی کی تو وہ ایک مذہبی شخص ہوگا، وینا ملک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وینا ملک نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی شوبز کو خیرباد نہیں کہا تھا2013 میں فیصلہ کیا تھا کہ ایسے پروجیکٹس میں کام نہیں کروں گی جن کا مواد ٹھوس نہ ہو۔نجی چینل کو ایک انٹرویو میں نجی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وینا ملک نے یہ عندیہ بھی دیا کہ وہ دوبارہ شادی کرسکتی ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ اگرمیں نے دوبارہ شادی کی تو وہ ایک مذہبی شخص ہوگا کیونکہ جو شخص خدا کا خوف رکھتا ہے وہ دوسروں کو تکلیف نہیں دیتا۔وینا نے ایسی افواہوں کو مسترد کیا کہ وہ طلاق کے بعد بھی اپنے سابق شوہر اسد کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ʼخلع کے بعد جب وہ ہمارے بچوں کے ساتھ دبئی چلا گیا تو اس نے انہیں میرے ہی گھرمیں رکھا۔ میں ان کے تمام اخراجات برداشت کررہی تھی کیونکہ میرے بچوں کے پاس وہاں کچھ نہیں تھا۔وینا نے سابق کرکٹر محمد آصف کے ساتھ اپنے تعلقات اور اپنی فٹنس سے متعلق بھی دلچسپ انکشافات کیے۔

دل لگی سے مزید