• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ اور وکی کوشل کی شادی، سلمان خان میمز کی زد میں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین سلمان خان پر دلچسپ میمز بنا رہے ہیں۔سوشیل مولیہ نامی صارف نے ایک ایڈٹ کی ہوئی تصویر لگائی ہے جس میں سلمان خان اپنے دونوں بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ ایک کے ہاتھ میں بندوق اور دوسرے کے ہاتھ میں پتھر نظر ارہا ہے جو کہ ایک موٹر سائیکل پر جا رہے ہیں۔ اس پر سوشیل نے لکھا ہے کہ ’خان برادر وکی اور کترینہ کی شادی پر جاتے ہوئے۔ صارف‘موٹا بھائی نے بولی وڈ کی ایک فلم سے لی گئی تصویر پر لکھا کہ ’سلمان اپنے بھائیوں اور خاندان کے ہمرا وکی اور کترینہ کی شادی کو ہائی جیک کرنے کے لیے تیاریاں کررہے ہیں۔صارف‘اسلم خان نے سلمان خان کا ایک پرانے ٹویٹ کاا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں سلمان خان کہتے ہیں کہ ’اپنا کیا لینا دینا‘۔ ٹویٹ میں صارف تاثردے رہا ہے کہ کترینہ کی قسمت میں اب کوئی وکی کوشال تو سلمان خان کا کیا لینا دینا۔کچھ صارفین کو تشویش ہے کہ شاید سلمان خان کو بھی شادی کا دعوت نامہ نہ ملے۔ بادشاہ نامی صارف نے بولی وڈ کی مشہور فلم ’تیرے نام‘ سے سلمان خان کی وہ تصویر لگائی ہے جس میں وہ اپنی محبوبہ کی محبت میں پاگل بن جاتے ہیں۔اس تصویر پر طنزیہ لکھا ہے کہ ’اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا‘ ۔اس ٹویٹ میں بادشاہ اپنے ٹویٹ میں اظہار خیال کرتے ہیں کہ اگر کترینہ اور وکی کی شادی میں سلمان خان کو مدعو نہ کیا تو ان کا یہی حال ہوگا۔تیمور زمان نامی صارف نے بولی وڈ کی ایک مزاحیہ فلم سے لی گئی ایک تصویر پر لکھا کہ ’وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی میں سلمان خان اپنے ارباز اور سہیل کے ساتھ‘ جس میں تینوں اپنی پلیٹیں کھانے سے بھر رہے ہیں۔اس فلم میں ان تینوں دوستوں کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

تازہ ترین