• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، EVM سے الیکشن کے خلاف درخواست نامکمل قرار

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق قانون سازی کے خلاف شہری کی درخواست کو نامکمل قرار دیدیا۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہری فدا اللہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی قانون سازی کی کن شقوں پر اعتراض ہے؟ درخواست گزار نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی کی منصوبہ بندی ہے لہٰذا اس سے متعلق قانون سازی کالعدم قرار دی جائے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین قانون سازی کی کون سی شقیں آئین سے متصادم ہیں؟ ایسے نامکمل درخواست دائر نہیں کرتے ورنہ جرمانہ ہو جاتا ہے۔

تازہ ترین