• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کے ستائے عوام کا برا حال‘ کسی کو فکر نہیں‘ ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژں کے صدرمحمد رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی وناکام پالیسیوں نے معیشت تباہ اور عوام کا براحال کردیا،افسوس کہ ملک میں سیاسی طور پر ایسا کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں رہا جہاں عوام کی داد رسی ہو ۔حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا، آئے روز مہنگائی و ٹیکسز کی وجہ سے اشیاء ضروریہ کی ہر چیز عوام کی دسترس سے دور ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہر دور میں عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اقدامات کئے ۔ پارٹی کا انقلابی پروگرام اور میاں نوازشریف کا انقلابی بیانیہ ہی ملک کو مشکلات سے چھٹکارا دلا سکتا ہے اور مسلم لیگ (ن) اپنے انقلابی منشور کی بناء پر ہی عوام عوام کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دیگر سیاسی جماعتوں سے مایوس ہوگئے اور ان کی نظریں مسلم لیگ ن پر ہیں جو انہیں کبھی مایوس نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے جماعت بلوچستان سمیت پورے ملک میں حکومت بنائے گی۔
تازہ ترین