• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات سے جڑے چند اہم سوالات

ہیلی کاپٹر حادثہ - فوٹو: سوشل میڈیا
ہیلی کاپٹر حادثہ - فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر حادثے سے پیدا کچھ سوالات تاحال جواب طلب ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو میں جنرل بپن راوت، اپنی اہلیہ و دیگر عملے سمیت ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم آئی 17 ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے نے چند سوالات اٹھادیے ہیں، جن کی جواب تاحال سامنے نہیں آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیا جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث تباہ ہوا؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سی ڈی ایس کا ہیلی کاپٹر جب حادثے کا شکار ہوا تو وہ کتنی اونچائی پر محو پرواز تھا؟

رپورٹ میں سوال اٹھایاگیا کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجہ کیا تھی؟ کیا ٹیکنیکل خرابی تھی جس کی وجہ سے ہائی پروفائل سواری پر مشتمل ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا؟

بھارتی میڈیا نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے سابق ایم آئی 17 پائلٹ سے بھی استفسار کیا۔

سابق ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے پائلٹ امیتابھ رنجن نے حادثے کی بڑی وجہ موسم کی خرابی کو قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر جس علاقے میں حادثے کا شکار ہوا وہ پہاڑی علاقہ ہے جہاں اکثر موسم خراب رہتا ہے۔

سابق ایم آئی 17 پائلٹ نے یہ بھی کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی دوسری وجہ تکنیکی خرابی ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین