• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم بولر بھی بن گئے، ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی وکٹ، ویڈیو وائرل


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے انٹرنیشنل ٹیسٹ کیریئر میں پہلی وکٹ لے لی، انہوں نے 2 اوورز میں ایک رن دے کر 1 وکٹ بھی حاصل کی۔

بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے 2 اوورز کروا کر 1 رن دیا اور ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے، جبکہ ٹیم کے قائد نے اپنا ایک اوور میڈ اِن بھی کروایا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مہدی حسن میراز کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی۔

اس موقع پر بابراعظم  بہت خوش بھی نظر آئے انہوں نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرے پاس اتنی اچھی ٹیم ہے۔

بابر اعظم  نے کہا کہ جب سب ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ٹیم آگے بڑھتی ہے ، اس ٹیسٹ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ساجد خان کا اسپیل تھا جنہوں نے 8 آؤٹ کیے جبکہ شاہین آفریدی، حسن علی نے جلد وکٹیں لیں، ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان  نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں آج پہلی مرتبہ بولنگ کی البتہ میں فرسٹ کلاس اور انڈر 19 میں بولنگ کرچکا ہوں، میچ میں اپنی بولنگ پر وکٹ حاصل کرنے کو بہت انجوائےکیا۔

تازہ ترین