• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بنگلادیش کے خلاف ڈھاکا میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی۔

قومی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 13 وکٹیں لینے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بارش سے متاثرہ ڈھاکا ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے ہوم ٹیم کو اننگز اور 8 رنز سے شکست دی۔ 

فالو آن کے بعد بنگلادیش کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو وہ پہلی اننگز سے مختلف نہ تھا اور ابتداء سے ہی اس کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

ساجد خان نے میچ کی پہلی اننگز میں 8 جبکہ دوسری اننگز میں 4 وکٹیں لے کر مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں۔ 

وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستان آف اسپنر بھی ہیں۔ 

تازہ ترین