• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہوریوں اور ن لیگ کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ،سیف احمد

بریڈفورڈ(زاہدانور مرزا)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ برطانیہ کے رہنماوٴں نے لاہور کے حلقہ 133 سے پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ لاہوریوں اور ن لیگ کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ۔اہل لاہور آج بھی ن لیگ ہیں اور آئندہ بھی نواز شریف کا ہی ساتھ دیں گے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح حق و سچ کی فتح ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ برطاینہ کے جنرل سیکرٹری الحاج سیف احمد،صدر نارتھ ویسٹ اینڈ ہمبھبر سایئڈ اسد سجاد بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قائد پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن پورے پاکستان سے شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان بنانے والوں نے تو لاہور کے الیکشن میں ہارنے کے ڈر سے اپنا امیدوار تک کھڑا نہیں کیا جبکہ روٹی کپڑا اور مکان والوں کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تازہ ترین