• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بچاؤ مارچ، شہر بھر میں کیمپس لگائے جائیں گے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے سندھ حکومت کے منظور کیے گئے بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف ادارہ نور حق میں مطالبات پر مبنی پینافلیکس پر دستخط کر کے مہم کا آغاز کردیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 12دسمبر کو نمائش چورنگی تا کے ایم سی ہیڈ آفس بلڈنگ ہونے والے تاریخی ”کراچی بچاؤ مارچ“کے سلسلے میں شہر بھر میں کیمپس لگائے جائیں گے، کارنر میٹنگز اور چوک و چوراہوں پر بلدیاتی اختیارات کی بحالی کے حوالے سے عوام سے مطالبات پر دستخط کروائے جائیں گے، ڈاکٹر، وکلاء، دانشور، اساتذہ، انجینئرز، مزدوروں سمیت تمام طبقہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد سے رابطہ کیا جائے اور انہیں مارچ میں شمولیت کے لیے دعوت دی جائے گی،حافظ نعیم الرحمنٰ نے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں 3روپے 75پیسے اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وصوبائی حکومتیں کے الیکٹرک کی مسلسل سرپرستی کررہی ہیں،گیس کے شدید بحران کے باعث پورے شہرمیں سی این جی اسٹیشنز بند ہیں، لاکھوں شہری بے روزگار و پریشان ہیں لیکن کے الیکٹرک کو فرنس آئل سے بجلی بنانے پر مجبور کرنے اور گیس کی فراہمی کم کرنے کی بجائے بدستور گیس فراہم کی جارہی ہے۔

تازہ ترین