• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی رہنما عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، ایم کیو ایم پاکستان

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے پی پی کے وزراء کی پریس کانفرنس پر کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کی تقسیم کی بانی ہے جس نے کوٹہ سسٹم نافذ کیا،آج جب سندھ کے شہری علاقوں کے عوام اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہوگئے ہیں تو انہیں محبت اور اخوت یاد آرہی ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین نے کہا ہےکہ سعید غنی بیان بازی سے اپنے آقاؤں کو خوش کر سکتے ہیں مگر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے، سندھ کا امن اور خوشحالی شمالی اور جنوبی سندھ صوبوں کے قیام میں ہی مضمر ہے، اندرون سندھ سے لوگوں کو کراچی لاکر مہنگی زمینوں پر قبضے کروانے میں پیپلز پارٹی ملوث ہے،کراچی میں بھاری رشوت کے عوض پیپلزپارٹی کے دور میں ہی غیر قانونی تعمیرات کے اجازت نامے دئیے گئے، آج سندھ کے تمام سرکاری دفاتر میں لسانی بنیادوں پر بھرتیاں اور ترقیاں ہورہی ہیں، کسی کو ایم کیو ایم کے شکوے پر شک ہے تو سندھ سیکریٹریٹ جاکر دیکھ لے،پیپلز پارٹی سندھ کو ایک بار پھر محتاج ، کمزور بلدیاتی نظام دینا چاہتی ہے۔

تازہ ترین