• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نپولین کی تلوار، اسلحہ 28 لاکھ ڈالر میں فروخت

پیرس ( رضا چوہدری) نپولین کی تلوار، 1799 کی بغاوت کے آتشیں اسلحہ امریکی نیلامی میں 2.8 ملین ڈالر میں فروخت -امریکی نیلامی کرنے والوں نے منگل کو اعلان کیا کہ نپولین بوناپارٹ نے 1799 میں بغاوت کے وقت جو لباس ،تلوار اٹھا رکھی تھی اور اس کے آتشیں اسلحہ لاکھوں ڈالر میں فروخت ہوگیا۔کمپنی کے صدر کیون ہوگن کے مطابق یہ لاٹ، جسے الینوائے میں واقع راک آئی لینڈ آکشن کمپنی نے فروخت کیلئے رکھا تھا، 3 دسمبر کو فون کے ذریعے ایک خریدار کو فروخت کیا گیاجس نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بولی لگائی جو گمنام رکھا گیا ،کمپنی کے صدر کیون ہوگن نے تایا کہ ابتدائی طور پر تلوار اور پانچ زیورات والی پستول کی قیمت ڈیڑھ ملین ڈالر سے ساڑھے 3ملین ڈالر بتائی گئی تھی۔

تازہ ترین