• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری ویڈیوز تھیٹر کے ڈریسنگ روم سے گئیں جو زیادتی ہے، اداکارہ مہک نور

لاہور کے تھیٹر میں کپڑے بدلنے کی ویڈیوز اسکینڈل کا شکار بننے والی اداکارہ مہک نور کا کہنا ہے کہ ہماری ویڈیوز تھیٹر کے ڈریسنگ روم سے گئیں جو زیادتی ہے۔

لاہور کے تھیٹر میں بیک اسٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیوز بنانے کے معاملے پر اداکارہ زارا خان اور مہک نور نے اپنا موقف پیش کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکارہ زارا خان اور مہک نور نے کہا کہ ملزم کاشف چن کے ذریعے یہ سب کروایا گیا، ملزم کاشف چن نے بتایا کہ اس سے یہ کام خوشبو نے کروایا۔

اداکارہ مہک نور نے کہا کہ خوشبو نے گھٹیا حرکت کی، ان کے ساتھ کبھی جھگڑا نہیں ہوا، میری خوشبو سے صرف پرفارمنس پر تکرار ہوئی تھی۔

زارا خان نے کہا کہ خود سے خوشبو پر الزام نہیں لگارہے، جس نے ویڈیوز بنائیں اس کے کہنے پر خوشبو پر الزام لگارہی ہیں۔

اداکارہ زارا خان نے کہا کہ ایف آئی اے نے ابھی تک کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی، تھیٹر والوں کا جھگڑا خوشبو کے ساتھ تھا، ہمارے ساتھ تو نہیں تھا۔

زارا خان نے کہا کہ خوشبو نے عبوری ضمانت کیوں لی، اگر سچی ہوتی توعدالت میں  پیش ہوجاتیں۔

تازہ ترین