• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی مہنگی کرکے عمران خان عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھارچکے‘ بلاول

لاہور( این این آئی)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے اشاروں پر بجلی مہنگی کرکے عمران خان مقامی سے ایک عالمی کٹھ پتلی کا روپ دھار چکے ہیں، آج کہاں گئے معاشی ترقی کے وہ بڑے بڑے دعوے؟ عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے عمران خان قوم کے مجرم ہیں، ہم انہیں معاف نہیں کریں گے‘ آج ملک بھرمیں مہنگائی کیخلاف مظاہرے کئے جائیں گے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں سالانہ اضافے کے بعد فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنا عوام کا معاشی قتل ہے، نومبر کے بلوں سے بجلی کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ کرکے عوام کی جیبوں پر پہلے ہی اربوں روپوں سے زائد کا ڈاکہ مارا گیا‘پہلے دن سے ہم نے پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف آواز بلند کی۔پیپلزپارٹی 10 دسمبر کو مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی‘احتجاج کا تسلسل اب موجودہ حکومت کے خاتمے تک جائے گا۔

تازہ ترین