• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ انتہا پسندی کے ماحول کو ختم کرنے کے لیے مشترکہ جنگ لڑنا ہوگی ،اس سلسلے میں ادباءاور شعراء اپنابہترین کردار ادا کرسکتے ہیں ہمیں اپنی نوجوان نسل کو کتابوں کے قریب لانا ہوگا، ہر ضلع میں نئی لائبریریاں قائم کی جائیں گی، ادب اور اُردو زبان کے فروغ کے لیے سندھ حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی، شعراءاور ادباءکی کہی ہوئی باتیں دیرپااثر رکھتی ہیں، لہٰذا وہ معاشرے میں موجود بگاڑ کو ختم کرنے کے لیے کردار ادا کریں، ان خیالات کااظہار انہوں نےعالمی اُردو کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت و تعلیم سید سردار علی شاہ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے بھی خطاب کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہاکہ سیالکوٹ کے واقعہ سے ہم سب کا دل دہل کر رہ گیا ہے ہم میں سے ہر کوئی انتہا پسندی اور تشدد کے خلاف جاری جنگ میں اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کرے،محمد احمد شاہ نے کہاکہ عالمی اُردو کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ہی یہ ہے کہ اس فورم سے ایسے سوال اٹھائے جائیں کہ جن سے ہم سب کو یہ معلوم ہو کہ ہماری تہذیب اور سماج کے ساتھ کیا ہوا ہے، یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جو انتہا پسند، تہذیب اور ثقافت کے دشمن ہیں اور جو اس ملک کے امن کوتار تار کرنا چاہتے ہیں ہم ان کے خلاف اپنے قلم اور اپنی مثبت سوچ سے مقابلہ کریں۔

تازہ ترین