• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹوئیٹر پر واحد کے ہزاروں فالوور دیکھ کر میں جل بھن گیا۔
عام طور پر مشہور شخصیات کے فالوور زیادہ ہوتے ہیں۔
لیکن واحد نہ فلم اسٹار ہے، نہ کرکٹر، نہ سیاست دان، نہ ٹی وی اینکر۔
میں نے پوچھا،
’’واحد! تم بھی میری طرح دو کوڑی کے صحافی ہو۔
تمہارے اتنے فالوور کیسے بن گئے؟‘‘
واحد نے کہا،
’’چند ڈالر خرچ کرکے تم بھی فالوور خرید سکتے ہو۔‘‘
مجھے مایوسی ہوئی، ’’میرے پاس تو ڈالر نہیں ہیں۔‘‘
اس پر واحد نے ترکیب بتائی،
’’ایک ٹوئٹ عمران خان کے خلاف کرو،
ایک نواز شریف کے خلاف،
اس کے بعد تماشا دیکھو۔‘‘
تازہ ترین