• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ اور وکی کی شادی کے کیک کی تیاری میں کتنے گھنٹے لگے؟

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کا کیک اتنا ہی شاندار تھا جتنی اُن کی شاہانہ شادی، یہاں شادی کے 5 منزل والے کیک کے بارے میں اہم تفصیلات ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی رواں سال کے سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے ایونٹس میں سے ایک تھی، پنڈال سے لے کر سجاوٹ تک، جوڑے کے اتحاد کے جشن کو مزید یادگار بنانے کے لیے ہر چیز کا احتیاط سے منصوبہ بنایا گیا تھا جبکہ کترینہ اور وکی کی شادی کے کیک پر بھی بےحد توجہ دی گئی تھی، اتنی زیادہ کہ اسے بنانے میں کل 48 گھنٹے لگے۔  

کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ’ویڈنگ کیک‘ کے بارے میں اہم تفصیلات:

کترینہ کیف اور وکی کوشل گزشتہ روز راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، اس سے پہلے، جوڑے نے 7 دسمبر کو مہندی کی تقریب منعقد کی، اس کے بعد 8 دسمبر کو ہلدی اور سنگیت اور اسی دن جوڑے نے کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی تھی۔

5 منزل کا خوبصورت کیک تیار کرنے میں 48 گھنٹے لگے، اس کیک کی قیمت بھارتی 4 لاکھ روپے تھی، اس کا ذائقہ ونیلا تھا اور اسے مختلف قسم کی بیریوں سے سجایا گیا تھا جس سے اس کا وزن 10 سے 12 کلوگرام کے قریب تھا۔ 

کیک تیار کرنے والی بیکر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’کیک کے لیے بیریز کو خاص طور پر درآمد کیا گیا تھا۔‘

کترینہ کیف اکثر کھانے اور خاص کر میٹھے سے اپنی محبت کے بارے میں بات کرتی رہی ہیں۔ لہذا، یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ خصوصی کیک اداکارہ کی پسند کے مطابق بنایا گیا تھا۔ 

بیکر نے مزید بتایا کہ ’کیک کو کترینہ کی خصوصیات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا تھا۔‘

تازہ ترین