• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کے بعد پہلی بار کترینہ اور وکی منظرِ عام پر

بالی ووڈ کی معروف جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ منظرِ عام پر آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل، جنہوں نے کل سوائی مادھو پور کے سکس سینسز فورٹ میں شادی کی اُنہیں آج صبح سوائی مادھوپور سے جے پور ہوائی اڈے پر ہیلی کاپٹر میں جاتے ہوئے دیکھا گیا۔


نوبیاہتا جوڑے کی سخت سیکیورٹی کے ساتھ ہیلی کاپٹر چارٹر پر سوار ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ 

تصویروں میں کترینہ کیف پیسٹل پیلے رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے اردگرد کافی سیکیورٹی موجود ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات 7 دسمبر کو سوائی مادھوپور میں شروع ہوئیں تھیں، اس کا آغاز مہندی کی تقریب سے ہوا، جو منگل کو ہوئی اور اس کے بعد ہلدی، سنگیت اور سہرا بندی کی تقریبات ہوئیں۔

دنیا بھر میں موجود اس جوڑی کے چاہنے والوں کی جانب سے نئے سفر کے آغاز پر اِنہیں دعائیں اور نیک تمنائیں بھیجی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین