• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کا ملک گیر احتجاج

پاکستان پیپلزپارٹی نے مہنگائی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔ اس دوران ریلیاں نکالیں گئیں اور دھرنا بھی دیا گیا۔ مظاہرین کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، کوئٹہ، سکھر، شہدادکوٹ، رتوڈیرو، گھوٹکی اور تھرپارکر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا جبکہ لاڑکانہ میں انڈس ہائی وے پر کارکنوں نے دھرنا دیا۔

کراچی میں مظاہرین سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر نے اسمبلی میں کہا کہ کئی ٹن گندم کہاں گئی؟ نہیں پتا، آپ کے وزیراعظم کو پتا ہے کہ وہ گندم کہاں گئی۔ چینی کمیشن رپورٹ پر عمل ہوا تو کابینہ کے کئی وزیر جیل میں ہوں گے۔

حیدرآباد میں احتجاج کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو اور نثار کھوڑو نے مظاہرین سے خطاب بھی کیا۔

علاوہ ازیں ہرنائی میں مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی گئی جبکہ استور اور میرپور آزاد کشمیر میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔

تازہ ترین