• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کے بھائی نے اُن پر فخر کرنے کی وجہ بتادی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں کترینہ کیف کے بھائی نے اپنی بہن کی شادی کی دلکش تصویر شیئر کی۔

شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کترینہ کیف کے بھائی نے لکھا کہ ’انتہائی حیرت انگیز اور جاوئی شادی کے لیے بہت خوش ہوں۔‘

اُنہوں نے وکی کوشل سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ایک اور بھائی حاصل کرکے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔‘

کترینہ کیف کے بھائی نے لکھا کہ ’مجھے اپنی بہن پر بہت فخر ہے کہ اُنہوں نے بالکل پرفیکٹ ہمسفر پایا۔‘

آخر میں اُنہوں نے اپنی بہن اور بہنوئی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے بہترین مستقبل کے لیے دُعا بھی کی۔

واضح رہے کہ دور روز قبل کترینہ کیف اور وکی کوشل راجھستان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

تازہ ترین