• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان کا ریاض میں شو، لوگوں کا سیلاب اُمڈ آیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سلمان خان کے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوئے شو میں انہیں دیکھنے کے لیے لوگوں کا سیلاب  اُمڈ آیا۔ 

سوشل میڈیا پر ریاض بولیفارد کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئی ہیں۔ 

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کا شو دکھنے کے لیے اتنے لوگ موجود ہیں کہ تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے۔ 

اسی طرح سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اور دیگر اسٹارز کی پرفارمنس پر لوگ جھوم اٹھے۔ 

سلمان خان کے دابنگ ٹور میں شلپا شیٹی، پربھو دیوا، ایوش شرما اور سائی مکھرجی بھی موجود ہیں۔ 

بالی ووڈ سلطان نے اپنی مشہورِ زمانہ فلموں میں نے پیار کیا، ہم آپ کے ہیں کون اور دیگر کے میش اپ پر پرفارمنس دکھائی۔ 

تازہ ترین