• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسروں سے پٹائی کھاکر پیسہ کمانے والا شخص

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

رزق کمانے کی بات آئے تو اپنے آپ کو محفوظ رکھتے ہوئے کئی ذرائع ذہن میں آتے ہیں، لیکن ترکی میں ایک ایسا شخص ہے جو دوسروں سے پٹائی کھا کر اپنا رزق کماتا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی میں رہنے والے حسن رضا پہلے اسٹریس کوچ ہیں، جو دوسروں کو یہ اجازت دیتے ہیں کہ وہ انہیں ماریں اور اس کے عوض وہ اجرت وصول کرتے ہیں۔ 

’انسانی پنچنگ بیگ‘ کے طور پر حسن نے ترکی کی فلم میں اسی طرح کے کردار سے مانوس ہوکر 2010 میں اس کام کا آغاز کیا تھا۔ 

انہوں نے محسوس کیا کہ دنیا میں لوگ مختلف طریقے سے لوگ اپنی مایوسی اور ذہنی دباؤ کو دور کرتے ہیں جن میں لوگوں پر چلاّنا، سونا وغیرہ شامل ہے، لیکن کچھ لوگوں کو تو دوسروں کو پیٹنے کی عادت ہوتی ہے۔ 

حسن رضا کے مطابق اس بات کا اندازہ لگاتے ہوئے انہوں نے منفرد کاروبار کا آغاز شروع کردیا کہ لوگ اپنے دباؤ اور مایوسی کو دور کرنے کے لیے انہیں پیٹیں جس کا وہ معاوضہ وصول کریں گے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ ان کے زیادہ کلائنٹس ایسے ہیں جو ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اب دوسروں کو اسٹریس کوچ کے طور پر تیار کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنے گلووز ان کے ہاتھوں میں تھما سکیں کیونکہ وہ عمر بڑھنے کے ساتھ اب مزید مکے کھانے کے قابل نہیں ہیں۔ 

تازہ ترین