• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت نے ایف آئی آر کالعدم قرار دینے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈاداکارہ کنگنا رناوت نے ان کے خلاف درج ایک ایف آئی آرکو کالعدم قراردینے کیلئے بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ایک سکھ تنظیم کی شکایت پر ممبئی پولیس نے بولی وڈ اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کیں تھیں۔شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا تھاکہ 21 نومبر کو بولی وڈاداکارہ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر ایک متنازع پوسٹ شیئرکی تھیں جس میں انہوں نے متنازع زرعی قوانین کیخلاف دہلی کی سرحد پراحتجاج کرنے والے کسانوں کو خالصتانی قراردیا تھا۔ممبئی پولیس نے کنگنا رناوت کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 295 (اے)کے تحت مذہبی جذبات بھڑکانے کے الزام میں کس درج کیا تھا۔ کنگنا رناوت نے اس معاملے کے حوالے سے بامبے ہائی کورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے آزادی ء اظہاراور دستوری حقوق کا حوالہ دیتے ہوئے ممبئی پولیس کی ایف آئی آر جو ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔ کنگنا نے دستورہندکے آرٹیکل 19(1)(اے) آزادیء اظہارکا حوالہ دیتے ہوئے کہاہےکہ انہوں متنازع کسان قانون کو واپس لئے جانے کے بعد متنازع تنظیم خالصتان کی شدید مذمت کی تھیں۔ کنگنا نے ایف آئی آر کو مسترد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کے خلاف ایف آئی آر غلط طریقے سے درج کی گئی ہے۔ ادکارہ نے متنازع پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا انہوں نے آزادی ء اظہاراور دستوری حقوق کا استعمال کیا ہے۔ اس لحاظ سے ان کے خلاف درج ایف آئی آرکو منسوخ کیا جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ کنگنا رناوت اس قبل متنازعہ بیانات کے باعث اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔

تازہ ترین