لاہور(جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے تو صادق اور امین ہوسکتے ہیں قوم کے نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کاکہنا تھا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کی رسیدیں دیں۔یہ ثاقب نثارکے توصادق اورامین ہوسکتے ہیں قوم کے نہیں، ان کے شاہانہ اخراجات کو کون پورا کرتا ہے، عمران نیازی مجھ سے کم ٹیکس دے کر300کنال کے اخراجات کون پورا کرتا ہے۔ بتایا جائے کونسی اے ٹی ایم یہ اخراجات برداشت کرتی ہے۔