اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج جدہ میں ہوگا، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات پر قرارداد متوقع ہے۔
بدھ کو سینئر آفیشلز میٹنگ میں قرارداد کے مسودے کو حتمی شکل دی گئی، پاکستان کی نمائندگی مستقل سفیر سید فواد شیر نے کی۔
دوسری جانب او آئی سی کے نئے سیکریٹری جنرل کی نامزدگی کا فیصلہ بھی آج متوقع ہے۔