مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ کپتان نے زمینداروں اور کسانوں کو بھی رلادیا جو کھاد لینے کو رل رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر کیے گئے اپنے پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ کھاد بلیک میں مل رہی ہے وہ بھی ملاوٹ والی ہے، پہلے ڈی اے پی نہیں ملی اب یوریا بھی بلیک ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مافیاز کو کھلی چھٹی ہے، لوگوں کو جتنا مرضی نچوڑو مگر کپتان کو چندہ دو سب معاف ہے۔