کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نےکہا ہے کہ انڈر 19 لیگ کو اکتوبر میں لانچ کریں گے اور خواتین لیگ بھی آئندہ برس کے اختتام پر ہوگی۔ اسکول اور کلب لیول پر ہائی برڈ پچز لائیں گے۔ لیگز ہمیشہ مقامی کھلاڑیوں سے بنتی ہیں غیر ملکی تڑکا لگانے آتے ہیں ہمسائیوں کی طرح ہماری لیگ کی ونڈو تو ہے اگر اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہو۔ اتوار کو سپر لیگ ڈرافٹ کے موقع پرانہوں نے کہا پہلے سے طے شدہ کمٹ منٹ کی وجہ سے اس سال پی ایس ایل میں کئی غیرملکی کرکٹرزکی دستیابی نہیں ہو سکی ۔کوشش ہے کہ ہم پی ایس ایل میں آکشن میں جائیں۔ رمیز راجا نے کہا کہ میں سروے کرانا چاہوں گا کہ لوگ مجھے کمنٹیٹر دیکھنا چاہتے ہیں یا چیئرمین،ٹیم جیت رہی ہے تو میںاچھا لگ رہا ہوں، ہارے گی تو لوگ کہیں گے کہ میں چیئرمین نہ رہوں ۔پی ایس ایل کے لئےالگ کرنے پر کام ہو گا۔ممکن ہے پیر کوپی سی بی چیف ایگزیکٹو کے نام کا اعلان کر دیں۔